پاکستان
08 فروری ، 2012

مسئلہ کشمیرکوقبرص تنازعہ کی طرح سمجھتے ہیں،برہان کھایاترک

مسئلہ کشمیرکوقبرص تنازعہ کی طرح سمجھتے ہیں،برہان کھایاترک

انقرہ…ترکی کی قومی اسمبلی کے رکن اور ترکی پاکستان ثقافتی انجمن کے صدر برہان کھایا ترک نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ کشمیر کو قبرص ہی کی طرح اپنے ہی ملک کا ایک مسئلہ سمجھتا ہے اور اسے جلد از جلد حل کروانے کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بات ترکی پاکستان ثقافتی انجمن کے زیر اہتمام انقرہ میں سیمینارسے خطاب میں کہی۔برہان کھایاترک نے کہاکہ بھارتی فوج نے کشمیری خواتین کی عصمت دری کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر اس ظلم و ستم کو روکنے کے لیے حرکت میں آنے کی ضرورت ہے۔ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت نے کہا کہ پاکستان اوربھارت یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

مزید خبریں :