سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی تصاویر لیک، اہم فیچرز سامنے آ گئے

— سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس کی تصاویر

سام سنگ کے سال کے اہم ترین ایونٹ جس میں وہ اپنے فلیگ شپ ڈیوائسز کا اعلان کرتا ہے، کے انعقاد میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں مگر دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس پر اس کی ممکنہ ڈیوائسز کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

11 فروری کو شیڈول ایونٹ میں سام سنگ اپنی سب سے اہم پراڈکٹ گلیکسی سیریز کے نئے اسمارٹ فون کا اعلان کرے گا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا نام گلیکسی ایس 20 ہو گا۔

ابھی اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے مگر اس ڈیوائس کی ابھی سے کچھ مبینہ تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کا نام گلیکسی 11 نہیں ہو گا بلکہ اسے گلیکسی 20 ایس کا نام دیا جائے گا۔

لیک ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹارٹ اپ اسکرین پر گلیکسی ایس 20پلس لکھا ہے اور یہ فون 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے قابل بھی ہو گا۔

مگر، اینڈرائڈ فورم ایکس ڈی اے ڈویلپرز کے مطابق 5 جی کا آپشن تمام ممالک میں دستیاب نہیں ہو گا کیونکہ کچھ ممالک میں یہ فون صرف 4 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ لیک تصاویر کے مطابق مذکورہ فون چار بیک کیمروں کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔


مزید خبریں :