Time 14 جنوری ، 2020
پاکستان

وادی نیلم میں بر فباری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق

ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے،فوٹو:فائل

آزاد کشمیر کی وادی نیلم  میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جب کہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبےہوئے ہیں۔

دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہواہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید خبریں :