Time 14 جنوری ، 2020
پاکستان

لیگی رہنما جاوید لطیف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

میاں جاوید لطیف این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں اور ان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب)  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تفتیش کررہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق لیگی رکن قومی اسمبلی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سفارش کی تھی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی بجائے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری کرائی گئی تاہم میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی واضح وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ 

خیال رہے کہ لیگی رہنما جاوید لطیف کو نیب لاہور متعدد بار طلب کرچکا ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ن لیگ نائب صدر مریم نواز کا نام بھی سرکولیشن کے ذریعے ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

مزید خبریں :