پاکستان
Time 15 جنوری ، 2020

’بوٹ‘ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں جوتا لانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوبوٹ ٹیبل پررکھا ہوا تھا وہ بوٹ سیاچن، ورکنگ باؤنڈری اورایل او سی پرہے، اس بوٹ کوسیاست دزہ نہیں کرنا چاہیے، یہ پی ٹی آئی کی پالیسی اورمنشورکا پہلاجزوہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں کوسیاست زدہ کرتی تھی، افواج پاکستان اورقومی سلامتی کے اداروں کوسیاست میں گھسیٹی تھی، یہ قوم کے ادارے ہیں کسی جماعت یا حکومت کے ادارے نہیں، ہمیں اداروں کوسیاست سے پاک کرنا ہے، اپنے سیاسی بیانیے میں قومی اداروں اورخصوصاً افواج پاکستان کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کو ایشو تک رہنا چاہیے، بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، کسی کویہ حق نہیں دینا چاہتے وہ جماعت کے اندرہویا باہروہ افواج پاکستان کوسیاست زدہ کرے، کسی کوحق نہیں کہ سیاسی اکھاڑے میں اس بوٹ کو لے آئے جوبوٹ دفاعی حصارہے اور محاذ پر ہے، کوئی بھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سمجھتے ہیں سوشل میڈیا پر ووٹ کوعزت دوکوبوٹ کوعزت دو کے بیانیے سے جوڑا جارہا ہے، سوشل میڈیا کے اس بیانیے کوقومی بیانیے سےاس اندازسے نہیں جوڑا جاسکتا، وفاقی وزیرکو کسی ایسے عمل میں شامل نہیں ہونا چاہیے جوسوشل میڈیا کی مہم ہو۔

مزید خبریں :