پاکستان
Time 16 جنوری ، 2020

تھرپارکر میں غذائی قلت اور دیگر امراض سے مزید تین بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر میں واں ماہ غذائی کمی اور دیگرا مراض سے 30 بچے لقمہ اجل بن گئے—فوٹو فائل

تھرپارکرمیں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث سرکاری اسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران 30 بچے انتقال کر گئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں  غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں ماہ غذائی کمی اور دیگرا مراض سے اب تک 30 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کے ضلع تھر پارکر میں خوراک اور پانی کی کمی کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

صحت کی سہولیات میں کمی کے باعث تھر پارکر کے دور افتادہ علاقوں میں کمسن بچے اکثر غذائیت کی کمی اور جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو کر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں :