23 اگست ، 2012
لندن …لندن اولمپکس کے بعدبر طانیہ کے شہر Bristol میں رو بو ٹ ورلڈ کپ کا منفرد میلہ بھی سج چکا ہے ۔ انسانو ں کے بجائے مشینوں سے سجے اس کھیل کے میدا ن میں دنیا بھر سے دوسومشینی ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جنھیں خصوصی طور پر اس مقابلے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔یہ روبوٹس فٹ بال ،باسکٹ بال،وال کلائمبنگ ،ویٹ لفٹنگ اور میراتھن کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظا ہر ہ کر یں گے ۔ 26 ٹیموں کے اِن رو بو ٹس کو کٹھن تجربات اور پر یکٹس کے مراحل سے گزارا گیا ہے۔