Time 17 جنوری ، 2020
پاکستان

پنجاب سے شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچر ختم کر دیا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے سے شو بازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچر ختم کر دیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں ن لیگ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح خرچ کیا لیکن ہم سرکاری خزانے کو امانت سمجھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت نے غیر ضروری اخراجات کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے اور سیکیورٹی کی مد میں بھی کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم نے شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچر صوبے سے ختم کر دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بیڈ گورننس کی وجہ سے تحریک انصاف کو دباؤ کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :