پاکستان
Time 19 جنوری ، 2020

جرائم کی شرح میں کمی؛ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

فوٹو: فائل

ورلڈ کرائم انڈیکس کی نئی رینکنگ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 پر  پہنچ گیا ہے۔

ورلڈ کرائم انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی سے اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔

اسلام آباد نے جرائم کی کم شرح میں سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، فہرست کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

گزشتہ سال جاری کی جانے والی ورلڈ کرائم انڈیکس کی فہرست میں اسلام آباد 232 ویں نمبر پر تھا جب کہ وفاقی دارالحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ادارے نمبیو کی رپورٹ دنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

مزید خبریں :