05 نومبر ، 2019
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معذور شخص کی مدد کرنے پر انعام اور تعریفی سند سے نواز دیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد ذوالفقار خان نے معذور شخص کی مدد کرنے والے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عامر بیگ کے عمل کو سراہتے ہوئے 10 ہزارروپے اور تعریفی سند دی۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کاکہنا تھا کہ کانسٹیبل عامر بیگ نے اپنے عمل سے پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے، ٹریفک پولیس کانسٹیبل کا عمل دیگر فورس کے لیے مشعل راہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عامر بیگ نے معذور شخص کو گود میں اٹھا کر اس کی مدد کی تھی جس کے بعد ان کے اس عمل کی ہر کوئی تعریف کر رہا تھا۔