Time 20 جنوری ، 2020
پاکستان

ملک میں آٹےکے بعد چینی کا سنگین بحران بھی سر اٹھانے لگا

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں آٹے کے قومی بحران کے بعد چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

موجودہ حکومت کے 15 مہینوں میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 64 روپے کلو رہی لیکن اختتام ہفتہ چینی کا ہول سیل ریٹ 64 سے بڑھا کر 74 روپے کر دیا گیا ہے اور اس سے ملک کے اندر چینی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔

پاکستان میں پچھلے سال 60 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی تھی‘ اب چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے تک آئندہ ہفتے کئے جانے کی اطلاع ہے۔

حکومت نے اگر آٹے‘ فائن‘ میدے کی طرح چینی کی برآمد کا سلسلہ بند نہ کیا تو ملک میں چینی کی قیمت 100 کلو تک چلی جائے گی۔

مشرف دور میں بھی 105روپے کلو تک چینی کا ریٹ رمضان المبارک میں ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا ہے اور آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :