ویڈیو— روم میں فنکار کی ثروت گیلانی کے ساتھ فنکار ی

اداکارہ ثروت گیلانی شوہر فہد مرزا کے ہمراہ روم میں—انسٹاگرام فوٹو 

اداکارہ ثروت گیلانی اس وقت روم میں سیرسپاٹے کر رہی ہیں جہاں ایک فنکار نے براہ راست ان کا سائیڈ پوز ایک کارڈ میں اتار کر حیران کردیا۔

’دلِ مضطر‘، ’میری ذات ذرہ بے نشان‘ اور ’عشق گمشدہ‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثروت گیلانی ان دنوں اپنے شوہر فہد مرزا کے ساتھ روم کے شہر کولوزیم میں موجود ہیں جہاں سے وہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر سب محظوظ ہوگئے۔

View this post on Instagram

Raffaele you are amazing!

A post shared by Sarwat Gilani Mirza (@sarwatg) on

اداکارہ نے کولوزیم سے دلچسپ فنکاری کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک فنکار رافیلے ایک کالے کارڈ پر قینچی کی مدد سے ان کے سائیڈ پوز کو اتار رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثروت گیلانی کے سائیڈ پوز میں جس طرح ان کے بالوں کی کٹنگ دکھ رہی ہے فنکار نے ہو بہو اس کو بھی اپنی مہارت سے کارڈ پر تراشا ہے۔

بعدازاں ثروت گیلانی نے اپنے ساتھ اس کارڈ کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ یہاں خوابوں اور خواہشات کی تکمیل ہوتی ہیں۔


مزید خبریں :