دنیا
Time 21 جنوری ، 2020

ہیری شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد اہلیہ اور بیٹے کے پاس کینیڈا پہنچ گئے

برطانوی اخبار نے ان کی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں نیلے رنگ کی کیپ اور جینز پہنے سامان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے— فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

برطانوی شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد اپنی اہلیہ اور بیٹے کے پاس کینیڈا پہنچ گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ لندن سے بذریعہ ہوائی جہاز وینکوور پہنچے، برطانوی اخبار نے ان کی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں نیلے رنگ کی کیپ اور جینز پہنے سامان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اسکائی نیوز نے شہزادہ ہیری کی جہاز سے اترتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔

برطانوی اخبار نے ان کی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں نیلے رنگ کی کیپ اور جینز پہنے سامان ساتھ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے— فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

اطلاعات کے مطابق شاہی جوڑا وینکوور کے ساحلی علاقے میں گھر خریدنے کا خواہشمند لگتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ وہ ٹورنٹو میں رہائش اختیارکریں جہاں میگھن مارکل کافی عرصہ ایک ٹیلی وژن سیریز ’سوٹس‘ کی شوٹنگ کے دوران رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو اب مکمل طور پر شاہی خاندان سے علیحدہ کردیا گیا ہے اور اب وہ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جب کہ شاہی جوڑے کے ہاں 8 ماہ قبل ہی بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا شمالی امریکا اور کینیڈا منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

مزید خبریں :