دنیا
Time 20 جنوری ، 2020

شاہی خاندان چھوڑنے پر ہیری نے خاموشی توڑ دی

فوٹو: بشکریہ دی گارجین

برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے پر ہیری افسردہ ہوگئے  اور انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ روز بکنگھم پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان کے فعال ممبرز کی فہرست سے باہر کردیا گیا ہے۔

ہیری اور میگھن مارکل کی علیحدگی پر برطانوی شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت دونوں سرکاری پیسہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

جوڑےکو اپنےگھرکی تزین وآرائش پرخرچ کیےگئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے جب کہ ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس دینا ہوں گی۔

برطانیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے دوران ہیری نے برطانوی خاندان سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی کہ پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی دادی اور کمانڈر ان چیف کابےحداحترام ہے، ان کا اور خاندان کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جب کہ شاہی جوڑے کے ہاں 8 ماہ قبل بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا شمالی امریکا اور کینیڈا منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جب کہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔

مزید خبریں :