22 جنوری ، 2020
ہم مانیں یا نہ مانیں مگر امریکا کی آدھی عوام تو اس بات کو تسلیم کر چکی ہے کہ جن اور بھوت صرف کہانیوں میں ہی نہیں پائے جاتے بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کا وجود موجود ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق امریکا کی 45 فیصد عوام جن، بھوت اور اسی قسم کی دوسری مافوق الفطرت اشیاء کی موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔
اس بات کا علم امریکا میں ہونے والے سروے سے ہوا جس کی مطابق 22 فیصد امریکی عوام کا یہ ماننا ہے کہ بھوت پریت حقیقی زندگی میں بھی پائے جاتے ہیں جب کہ 24 فیصد کے مطابق جن بھوتوں کا وجود ممکنہ طور پر موجود ہے۔
اس سروے کے اعداد و شمار کا حساب لگایا جائے تو جن بھوت پر یقین رکھنے والوں اور ممکنہ طور پر بھوت پریت کی موجودگی کو تسلیم کرنے والوں کی تعداد ملا کر تقریباً 45 فیصد بنتی ہے جس کا مطلب امریکا کی آدھی عوام جن بھوتوں کی موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایک اور بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بھوتوں پر یقین رکھنے والوں میں 54 فیصد عوام امریکا کی سیاسی جماعت ریپبلیکن کے حمایتی ہیں جب کہ 37 فیصد عوام امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس کے حمایتی ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق 13 فیصد امریکی عوام خون چوسنے والی مخلوقات ’ویمپائرز‘کے دنیا میں موجود ہونے پر یقین ہے۔