Time 24 جنوری ، 2020
صحت و سائنس

کورونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ ماہرین کی ہدایات

فوٹو: سائنس نیوز

چین سے  پھیلنے والے ’کورونا وائرس‘ سے بچنے کے لیے طبی ماہرین نے چند اہم ہدایت دی ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی تدراک اور احتیاط کے لیے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض موجود نہیں اور اس سلسلے میں تمام اسپتالوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر قیصر سجاد نے اس وائرس کے پیش نظر حکومت پاکستان سے ائیر پورٹس پر تھرمل اسکینر کوُ فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین صحت کی ہدایت

 ڈاکٹر قیصر سجاد  نے ہدایت کی کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، پانی ابال کر زیادہ سے زیادہ پئیں۔

دوسری جانب ماہرین صحت نے کورونا وائرس کی علامات بتاتے ہوئے کہا ہےکہ یہ عام نزلہ زکام اور بخار سے شروع ہوتا ہے جوقوت مدافعت میں کمی کے باعث نمونیہ کا سبب بنتا ہے۔

کورونا وائرس کیا ہے؟

وسطی چینی شہر ووہان کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز ہے، اس وائرس کا تعلق ’سارس‘ سے ہے جو کہ سانس کی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔

ووہان انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس وباء کے پھیلاؤ کا مرکز یہاں کی آبی حیات کی فوڈ مارکیٹ ہے جسے یکم جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب تھائی لینڈ اور جاپان میں بھی اس پُراسرار وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل دونوں شخص ووہان آئے تھے۔

مزید خبریں :