Time 25 جنوری ، 2020
دنیا

آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے

فوٹو: رائٹرز

سڈنی: آسٹریلوی حکام نے ملک میں چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے پہلے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق آسٹریلوی شعبہ صحت کے سربراہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

شعبہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ 4 کیسز دو مختلف شہروں سے رپورٹ ہوئے اور ملک میں وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

آسٹریلوی وزیر صحت نے بتایا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ رواں ماہ ہی چین سے واپس لوٹے تھے جن میں سے دو افراد سڈنی سے ووہان اورباقی چین کے شہر شینزان گئے تھے۔

وزیر صحت کے مطابق چاروں افراد کی صحت بہتر ہے اور انہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ جن چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں ایک چین شہری بھی شامل ہے۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہےکہ وائرس کے شبے میں روزانہ کی بنیاد ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :