ضرورت سے زیادہ کیک کھانے والی خاتون جان سے گئی

فوٹو: بشکریہ بی بی سی 

دنیا کے مختلف ممالک میں کھانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ کھانے والے شخص کو انعام سے بھی نوازا جاتا ہے۔

لیکن یہ مقابلے کبھی کبھی تفریح فراہم کرنے کے بجائے خطرناک بھی ثابت ہوجاتے ہیں اور اسی طرح حال ہی میں ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا۔

آسٹریلیا میں اتوار کے روز ’آسٹریلیا کے دن‘ کی مناسبت سے ہروی بے کے دی بیچ ہاؤس ہوٹل میں ایک ایونٹ کا انعقاد ہوا جہاں ایک 60 سالہ خاتون نے کھانے کے مقابلے میں حصہ لیا۔

اس مقابلے میں خاتون کو یہاں کے روایتی اسپنج کیک زیادہ سے زیادہ کھانے تھے جنہیں کھاتے ہوئے خاتون کی حالت اچانک غیر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خاتون تیزی سے کیک کھا رہی تھیں کہ اچانک ان کی حالت غیر ہوگئی، طبعیت بگڑتے ہی انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور ان کا انتقال ہوگیا۔

اسی ضمن میں ہروی بے کے دی بیچ ہاؤس ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے خاتون کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے دن کی مناسبت سے سالانہ اسپورٹس اور کھانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہےاور  یہ دن آسٹریلیا کا نیشنل ہولی ڈے ہوتا ہے، اس دن مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔

مزید خبریں :