دنیا کی مہنگی ترین ڈبل روٹی کی قیمت کیا ہے؟

فوٹو: بشکریہ مرر یوکے

کیا آپ ایک ڈبل روٹی خریدنے کے لیے ہزاروں ڈالرز خرچ کرسکتے ہیں؟ یہ سوال آپ کو کافی بے وقوفانہ لگ رہا ہوگا کہ ایک ڈبل روٹی اتنی مہنگی کیسے ہو سکتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو دنیا کی مہنگی ترین ڈبل روٹی کے حوالے سے ہی بتانے والے ہیں جسے اسپین کے ایک بیکر جان مینیول مورینو بناتے ہیں۔

اس ڈبل روٹی کے مہنگے ترین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسے تیار کرنے کے لیے انتہائی مہنگی چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈبل روٹی کو بنانے کے لیے ایک گرام سونا اور ایک گرام چاندی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے  اور اس 400 گرام وزنی ڈبل روٹی کی قیمت 1500 امریکی ڈالر ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین ڈبل روٹی تصور کیا جارہا ہے۔

ڈبل روٹی بنانے والے بیکر کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت کی وجہ سے اسے ہر کوئی نہیں خرید سکتا بلکہ یہ صرف امیر ترین انسانوں کے لیے ہی ہے۔

جان مینیول مورینو کے مطابق ڈبل روٹی میں سونے اور چاندی کے علاوہ متعدد مہنگے اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ ڈبل روٹی بنانے والی کمپنی دنیا بھر میں موجود اپنے کسٹمرز کو ڈبل روٹی فروخت کرتی ہے، اس ڈبل روٹی کو امریکا، چین، روس جب کہ متحدہ عرب امارات میں بھی خریدا جاتا ہے۔

مزید خبریں :