Time 29 جنوری ، 2020
دنیا

‘کورونا وائرس خدا کا عذاب ہے‘

برطانوی پادری رک وائلز—فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

برطانوی پادری رک وائلز نے چین سے پھیلنے والے پُراسرار کورونا وائرس کو خدا کا عذاب قرار دے دیا۔

رک وائلز  امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چرچ کے پادری ہیں جو ٹرونیوز چینل کے بانی بھی ہیں۔

انہوں نے چین سے پھیلے کورونا وائرس سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ خدا کا عذاب ہے،کیونکہ  طاعون(جیسے امراض)خدا کےعذابوں میں سے ایک ہوتے ہیں۔

برطانوی پادری نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ امریکا کو دیکھیں یہاں بھی روحانی بغاوت، خدا سے نفرت، حق سے نفرت، ناپاک اور مکروہ لوگ ہیں۔

رک وائلز  نے اپنے بیان میں امریکیوں کو خدا کی نافرمانیاں ترک کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس چین کے وسطی صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے پھیلا جس کے اب تک 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پُراسرار کورونا وائرس کے کیسز سنگاپور، ویت نام، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور امریکا سمیت 16 ممالک میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :