Time 29 جنوری ، 2020
پاکستان

’وضو کورونا وائرس سے نجات کا انتہائی مؤثر ذریعہ‘

یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم—فوٹو فائل 

یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر  پروفیسر جاوید اکرم نے چین سے پھیلنے والے پرُاسرار کورونا وائرس سے نجات کے لیے وضو کو مؤثر ذریعہ بتایا ہے۔

 پاکستان میں  اب تک کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیا ہے تاہم حکومت نے کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر حفاظتی بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔

اسی ضمن ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت سے رابطے میں ہیں، ادارے نے اب تک کورونا وائرس کو وبا قرار نہیں دیا۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ اداروں میں کوآرڈینیشن کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ٹیسٹ کے لیے نمونے این آئی ایچ منتقل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یو ایچ ایس کے پاس کٹس اور ماہرین موجود ہیں، تشخیص کے حوالے سے حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

وائرس سے بچاؤ کے مؤثر طریقے بتاتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ وضو کورونا وائرس سے نجات کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں حلال خوراک اور کھانا پکانے کے طریقے کی وجہ سے اس وائرس کے  پھیلنے کا خطرہ بھی کم ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے عام ماسک مؤثر نہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے N95 ماسک استعمال کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :