دنیا
Time 30 جنوری ، 2020

جنگ عظیم اول کے دوران برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہونے والے جہاز کا ملبہ دریافت

فوٹو بشکریہ دی سن

برمودا ٹرائی اینگل میں 100 سال قبل غائب ہونے والے جہاز کا ملبہ فلوریڈا کے سمندر سے برآمد ہو گیا۔

جنگ عظیم اول کے دوران امریکی جہاز ایس ایس کوٹوپیکسی برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہو گیا تھا، اس جہاز میں 32 افراد بھی سوار تھے جن کا بہت تلاش کے بعد بھی کچھ پتہ نہ چل سکا۔

آثار قدیمہ کے ماہرین اور غوطہ خوروں نے 1925 میں برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہونے والے جہاز کا ملبہ فلوریڈا کے شہر سینٹ آگسٹین کے سمندر سے دریافت کر لیا ہے۔

برمودا ٹرائی اینگل غائب ہونے والا جہاز۔ فوٹو بشکریہ دی سن

برمودا ٹرائی اینگل امریکا میں موجود بحر اوقیانوس کا ایک مخصوص حصہ ہے، اس علاقے کا ایک کونا برمودا، دوسرا پورٹوریکو اور تیسرا میلبورن سے متصل ہے اور ان تینوں کونوں کے درمیانی حصے کو برمودا تکون یا مثلث کہا جاتا ہے۔

برمودا ٹرائی اینگل سمندر کے اندر ایک پُراسرا علاقہ ہے جہاں اب تک بہت سے طیارے اور کشتیاں اور جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سرغ نہیں مل سکا ہے۔ 

مزید خبریں :