24 اگست ، 2012
انقرہ…ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں جھڑپوں میں16کردباغی اور 5 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ جمعہ کو مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باغیوں نے صوبہ حکاری میں ایک فوجی قافلے کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا،جس کے بعد باغیوں اور فوجیوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس میں 16 کرد باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبہ حکاری کے گورنر کے دفتر نے لڑائی میں5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں حالیہ ہفتوں کے دوران تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسی ہفتے شام کی سرحد کے نزدیک واقع ترکی کے علاقے میں بم دھماکے میں9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ترک حکومت نے کرد باغیوں پر اس بم حملے کا الزام عائد کیا تھا۔