کاروبار
Time 30 جنوری ، 2020

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کردی۔ 

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 66 پیسے کمی کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :