Geo News
Geo News

پاکستان
24 اگست ، 2012

وزیراعظم توہین عدالت نوٹس، پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب

وزیراعظم توہین عدالت نوٹس، پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب

اسلام آباد … سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو توہین عدالت کے نوٹس پر طلب کئے جانے پر حکومتی فیصلہ سازی کیلئے ایوان صدر اسلام آباد میں آج شب پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ایوان صدر میں آج شب ہونیوالے اجلاس میں قومی سیاست کے مختلف امور اور حکومت کے معاملات پر غور کیا جائیگا۔اس کے ساتھ وزیراعظم کی 27 اگست کوسپریم کورٹ میں طلبی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے عدالت جانے یا نہ جانے کے آپشنز سے متعلقہ دیگر تجاویز پر غور کیا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ درمیانی راستہ نکالے جانے کے آپشن کا سوال بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :