Time 31 جنوری ، 2020
پاکستان

حکومت نے ٹڈی دل کے تدارک کو نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردیا

حکومت نے ٹڈی دل کے تدارک کو نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بھی منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاقی سطح پر اقدامات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کی سربراہی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے جبکہ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ٹڈی دل نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں پر دھاوا بول دیا تھا جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد ٹڈی دل نے بلوچستان کا رخ کرلیا تھا اور اب پہلی بار ٹڈی دل خیبر پختونخوا بھی پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :