پاکستان
Time 31 جنوری ، 2020

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

گزشتہ روز  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔ 

سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھے تاہم وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مٹی کے تیل کی قیمت میں  فی لیٹر 66 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی جو اب 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :