پاکستان
Time 01 فروری ، 2020

حکومت کا اتحادیوں سے رابطے تیز کرنے اور ان سے کیے وعدے پورے کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے اتحادیوں سے رابطے تیز کرنے اور ان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  وزیراعظم کو مہنگائی، سیکیورٹی صورتحال اور اتحادیوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادیوں سےرابطے تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے اور اس ضمن میں وزیراعظم نے اتحادیوں کے لیے بنائی گئی کمیٹوں کو فوری رابطوں کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے مہنگائی پر بریفنگ لینے کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرمبارکباد دیتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کاکریڈٹ سیکیورٹی فورسز اور قوم کوجاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی قربانیوں سے ملک میں امن قائم کیا، وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں سیاحت کا بڑا مرکز ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :