01 فروری ، 2020
گندم درآمد کرنے کے فیصلے کے بعد چینی درآمد کرنے کی تیاریاں، وزارتِ صنعت و پیداوارنے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویزدے دی جبکہ چینی کے باقی ماندہ ایکسپورٹ کوٹہ پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کردیا۔
گندم کے بعد چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا، حکومت نے گندم تو درآمد کرلی اور اب چینی درآمد کرنے کی تیاری شروع کی جارہی ہیں۔
وزارت صنعت و پیداوار نے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری تیارکرلی۔
وزارت نے تجویز دی ہے کہ اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کیلئے چینی درآمد کی جائے، سمری میں چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کی تجویز دیتےہوئے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کیا جائے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کے بغیر چینی درآمد کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی 83 سے 86 روپے فی کلو میں فروحت جاری ہے اورادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ سات دنوں میں چینی ایک روپے 17 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔