پاکستان
Time 02 فروری ، 2020

’ایک پروگرام کے تحت حج مہنگا کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہےکہ ایک پروگرام کے تحت حج مہنگا کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی کی سوشل میڈیا پر ایک بیان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے  حکومت پر حج کے اخراجات میں اضافے پر اپنے مخصوص انداز میں تنقید کی ہے۔ 

ان کی تنقید کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے نئے ٹیکسز، حج ویزا فیس، ہیلتھ انشورنس فيس، ائیرفیرمیں اضافہ ناگزیر وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام کے تحت حج مہنگا کرنے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پاکستان حکومت اور وزارت مذہبی امور نے کسی چیز کا اضافہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ علامہ ناصر مدنی نے کہا تھا کہ حکومت نے ڈھائی لاکھ روپے کا حج 5 لاکھ 68 ہزار روپے کا کر دیا ہے، اگر حکومت کے پاس پیسے نہیں تو عمران خان اپنا بنی گالا کا گھر اور وزراء اپنی گاڑیاں بیچیں اور عازمین حج کو سہولت فراہم کریں۔

مزید خبریں :