دنیا
Time 04 فروری ، 2020

والد کورونا کے باعث اسپتال منتقل، گھر پر رہ جانے والا معذور بچہ بھوک سے مرگیا

چینی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر دو افسران کو برطرف کردیا۔ 16 سالہ معذور بچہ یان شینگ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ رہتا تھا— فوٹو: بشکریہ وائبو

چین میں کورونا وائرس کے شکار والد کو قرنطینہ میں لے جانے کے باعث گھر میں اکیلا رہ جانے والا معذور بچہ ہلاک ہوگیا۔

چینی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر دو افسران کو برطرف کردیا۔ چین کے صوبے ہوبئی میں 16 سالہ معذور بچہ یان شینگ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔

یان شینگ کا والد اس کی دیکھ بھال کرنے والا واحد شخص تھا تاہم ایک ہفتے قبل اس کے والد اور بھائی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر حکام نے دونوں کو زبردستی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال منتقل کردیا۔

گھر پر اکیلا رہ جانے والا یان شینگ ایک ہفتے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران وہ صرف دو بار ہی کچھ کھا سکا۔

خیال رہے کہ چین میں خطرناک کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس کا آغاز ووہان شہر سے ہوا اور اب وہ دیگر شہروں میں بھی پھیل رہا ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک چین میں 425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک شخص ہانگ کانگ اور ایک فلپائن میں ہلاک ہوچکا ہے۔

کورونا وائرس سے صرف چین میں 20 ہزار 438 افراد متاثر ہیں۔

مزید خبریں :