Time 05 فروری ، 2020
پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر لیپہ ویلی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی اور  جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 معصوم شہری زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ 3 فروری کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے  ڈنہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاؤں چھترفام اور باغ علی کے 4 رہائشی زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :