06 فروری ، 2020
ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کیے، شریک ملزم ملک زنیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
ڈیوٹی جج واجد علی نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ 21 فروری کو ہونےو الی آئندہ سماعت میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔