Geo News
Geo News

پاکستان
25 اگست ، 2012

پنجاب : وکلاء کی میڈیکل گرانٹ بند کرنا وکلاء دشمنی ہے،بشارت راجہ

لاہور…وفاقی حکومت کے مشیر برائے صنعت بشار ت راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وکلاء کی میڈیکل گرانٹ بند کرنے کا اقدام وکلاء دشمنی کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں محمد بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ وکلاء کو میڈیکل گرانٹ دینے کا فیصلہ پرویز الہٰی دور میں ہوا تھا جس کے تحت وکلاء کو مفت بائی پاس کی سہولت بھی میسر تھی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیکڑوں وکلاء کو پراسیکیوشن سروس سے نکال کر بے روزگاربھی کرچکی ہے۔

مزید خبریں :