چینی نوجوان نے سَر کے بل سیڑھیاں چڑھ کر عالمی ریکارڈ بنادیا

فوٹو: بشکریہ لافنگ اسکؤڈ

دنیا میں بہت سے کرتب باز اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں اور انہیں سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ انسان کچھ بھی کر سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے چینی کرتب باز کے عالمی ریکارڈ کے بارے میں بتانے والے ہیں جو سیڑھیاں چڑھتے وقت پاؤں کا سہارا نہیں لیتا۔

فوٹو: بشکریہ لافنگ اسکؤڈ

اب آپ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ اگر کوئی شخص سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پاؤں کا استعمال نہیں کرے گا تو وہ دوسرا کیا طریقہ اپنائے گا؟

چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والے لی لونگ لونگ نے حال ہی میں ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جس میں انہوں نے سَر کے بل 36 سیڑھیاں چڑھیں۔

اس عالمی ریکارڈ کو بناتے ہوئے انہوں نے 36 سیڑھیاں سَر کے بل چڑھنے کے دوران ایک مرتبہ بھی اپنے ہاتھوں یا پاؤں کا استعمال نہیں کیا۔

اگر آپ بھی سر کے بل چلنا جانتے ہیں اور اس طرح سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تویقیناً ورلڈریکارڈ آپ کا منتظر ہے لیکن اگر آپ اس میں مہارت نہیں رکھتے تو ایسے کرتب کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کو نقصان ہوسکتاہے۔

مزید خبریں :