کاروبار
Time 07 فروری ، 2020

حکومت کا چینی کی برآمد پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی لگانے اور چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چینی کی برآمد پر پابندی لگانے اور درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے گی جس سے  ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کی طلب اور رسد کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت نے چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سمری وزیر اعظم کی منظوری سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے

مزید خبریں :