بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی اردو شاعری میں دلچسپی

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اردو شاعری کی شوقین نکلیں جس کا اندازہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے۔

سونم کپور نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو شوٹ کی متعدد تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشنز میں انہوں نے اردو شعرا کے اشعار لکھے۔

سونم نے اپنی تصاویر کے کیپشنز میں اردو زبان کے عظیم شعرا کے اشعار شیئر کیے ہیں جن میں فیض احمد فیض، مرزا غالب، جگر مرادآبادی اور دیگر شعرا کے اشعار شامل ہیں۔

سونم کپور نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں امیر منائی کا ایک شعر لکھا

ہے جوانی خود جوانی کا سنگار 

سادگی گہنہ ہے اس سن کے لیے

اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں جگر مرادآبادی کا شعر لکھا

جو نہ سمجھے ناسہو پھر اس کو سمجھاتے ہو کیوں

ساتھ دیوانے کے دیوانے بنے جاتے ہو کیوں

سونم کپور نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مرزا اسداللہ خان غالب کا ایک مشہور شعر لکھا

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن

 دل کےخوش رکھنےکوغالؔب یہ خیال اچھاہے

سونم کپور نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں فیض احمد فیض کی مقبول ترین غزل کا ایک شعر لکھا 

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا 

راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے جس میں حبیب جالب اور فیض احمد فیض کی نظمیں گونج رہی ہیں جب کہ بھارت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ فیض احمد فیض کی نظم’’ ʼہم دیکھیں گے‘‘، کہیں ہندو مخالف تو نہیں ہے۔ 

مزید خبریں :