09 فروری ، 2020
کراچی: عزیز آباد میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث 10 سالہ بیٹا اور شوہر زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق عزیز آباد میں صبح کے وقت بیوی فرزانہ نے شوہر فرحان پر تیزاب پھینکا جس کی زد میں اس کا 10 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی آگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے تیزاب زیادہ مہلک نہیں تھا جس کے باعث دونوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوا اور اسپتال میں طبی امداد کے بعد دونوں کو گھر بھیج دیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کافی عرصہ سےخلع کا مطالبہ کررہی تھی۔
اہل خانہ کے مطابق فرزانہ اور فرحان کی پسند کی شادی تھی، 8 مہینے قبل جھگڑوں کے باعث دونوں نے علیحدگی اختیار کررکھی تھی، اس قبل بھی فرازنہ فرحان پر حملہ کر چکی ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔