پاکستان
Time 11 فروری ، 2020

بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی عبدالرزاق کو مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے،فوٹو:فائل

لاہور میں بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے والی سرگرم خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔

لاہور میں گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے والے لیڈیز گینگ کی 2خواتین کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے بتایاکہ ملزم خواتین نے چند دن پہلے 10سالہ عبدالرزاق کو کراچی میں فروخت کے لیے اغواء کیا تھا۔

ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق اغواءکاروں نے مغوی بچے سے مختلف مقامات پر 2 روز تک بھیک بھی منگوائی اور آج بچے کو اسمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔

 تحقیقات کے مطابق گروہ کی سرغنہ اللہ معافی عرف سونیا عرف جگو لڑکوں کے بھیس میں بچےاغواء کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مغوی عبدالرزاق کو مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، گروہ کی دوسری رکن کانام سمیرا ہے جب کہ دونوں خواتین سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

مزید خبریں :