25 اگست ، 2012
کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کو پانی کی فراہمی کے مرکزی ذرائع گھارو، دھابیجی اور پیپری میں پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی معطل ہو گئی ہے جس کے بعد شہر کو کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق کے ای ایس سی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ چیف انجینیرواٹر بورڈافتخار احمد کے مطابق تینوں اسٹیشنوں سے شہر کو 68 کروڑ گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے، تاہم بجلی کی عدم فراہمی سے شہر کو پانی کی فراہمی صبح ساڑھے 5 بجے سے بند ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر بجلی فوری طور پر بحال کر بھی دی گئی تو بھی شہر کو پانی کی فراہم مکمل طور پر بحال ہونے میں کم از کم دو گھنٹے لگیں گے۔