پاکستان
Time 13 فروری ، 2020

سوشل میڈیا کیلیے نئے قوانین سے متعلق فواد چوہدری کی وضاحت

حکومت کے سوشل میڈیا کے لیے نئے قوانین پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلے اقتصادی ہیں سیاسی نہیں۔

سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے مطابق تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹِک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دیگر تمام کمپنیوں کو 3 ماہ میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

نئے قواعد کی رو سے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے 3 ماہ میں اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کرنا لازمی ہو گا جب کہ ان پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

حکومت کے ان نئے قوانین پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ایسے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ (قوانین) کیسے میڈیا کی آزادی کے خلاف ہو گئے؟ اس سے ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات روایتی میڈیا کے نسبت زیادہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک فریم ورک کے بغیر پیسے کے پھیلاؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق حکومتی فیصلہ سیاسی نہیں اقتصادی ہے۔

مزید خبریں :