پاکستان
25 اگست ، 2012

دریائے کابل،سوات اورپنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے کابل،سوات اورپنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب

پشاور…خیبرپختونخوا میں بہنے والے دریائے کابل، دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاو 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر بھی 48 ہزار 100 کیوسک پانی کے بہاوٴ کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پرپانی کا بہاوٴ 15 ہزار 443 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق دریائے سوات میں چارسدہ روڈ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 26 ہزار 343 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہاں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

مزید خبریں :