Time 16 فروری ، 2020
پاکستان

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر17 بھارتی ماہی گیر گرفتار

رواں ہفتے میں دوسری باربھارتی ماہی گیروں کی جانب سے سمندری حدودکی خلاف ورزی کی گئی ہے،فوٹو: این این آئی

 پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود  کی خلاف ورزی  پرگرفتار کیا گیا۔

 کارروائی کے دوران بھارتی ماہی گیروں کی 3 کشتیوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق  رواں ہفتے میں دوسری باربھارتی ماہی گیروں  کی جانب سے سمندری حدودکی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :