پاکستان سپر لیگ دنیا کی 2 بہترین لیگز میں سے ایک ہے: ڈین جونز

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بنانے میں پی ایس ایل کا ایک بہت بڑا کردار ہے، ڈین جونز ،فوٹو:فائل

 کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کو دنیا کی 2 بڑی لیگز  میں سے ایک قرار دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے کہا کہ وہ شروع سے پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ہیں، یہ دنیا کی 2 بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بنانے میں پی ایس ایل کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔

ڈین جونز کا کہنا ہے کہ 7 ماہ بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہے اور جو کھلاڑی پی ایس ایل 5 میں پرفارم کرے گا، اس کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹکٹ مل سکتا ہے اور یہ موقع صرف پاکستانی ہی نہیں دیگر  کھلاڑیوں کے پاس بھی ہے۔

 کراچی کنگز کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ میں  جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا، ایکشن سے بھرپور ان مقابلوں میں 36 غیر ملکی کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :