Time 17 فروری ، 2020
پاکستان

کراچی: زہریلی گیس سے فضا خراب، کسٹمز ہاؤس کے 4 ملازمین بے ہوش

فائل فوٹو

کراچی: گزشتہ روز کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے باعث علاقے کی فضا خراب ہوگئی۔

فضا کی کوالٹی خراب ہونے سے کراچی کسٹمز ہاؤس میں4 افراد بے ہوش ہوگئے اور کئی کو الٹیاں لگ گئیں جس کے بعد کسٹمز ہاؤس کو بند کردیا گیا۔

کسٹمز حکام نے ہوا کی کوالٹی خراب ہونے کے باعث کسٹم ہاؤس کو بند کرکے ملازمین کو گھر جانے کی ہدایت دے دی۔

 پی این ایس سی ورکشاپ بھی بند

ادھر شپنگ ذرائع کا کہناہےکہ ہوا کی کوالٹی اور زہریلے مادے ہونے کی وجہ سے پی این ایس سی ورکشاپ بھی بند کردی گئی ہے۔

کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد شروع

دوسری جانب پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور پیر کی صبح تین جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جب کہ جہازوں کی روانگی بھی شیڈول پر آگئی ہے۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہےکہ کراچی پورٹ پر جہازوں سے پی او ایل یا کیمیائی مادے سنبھالتے وقت حفاظتی تدابیر برقرار رکھیں، زیر علاج افراد، اموات کیماڑی کے شمالی حصے سے ہیں، بندرگاہ یا متصل علاقے سے نہیں۔

کے پی ٹی حکام نے مزید کہا کہ بغیر تحقیقات کیمیائی اور پی او ایل جہازوں کو سنبھالنے سے اسے جوڑنا درست نہیں، کراچی پورٹ کیمیائی گیس کے شکار افراد کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق پاکستان نیوی نے حیاتیاتی و کیمیائی نقصان کنٹرول ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیجی ہے۔ 

مزید خبریں :