Time 17 فروری ، 2020
پاکستان

نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، صدر مملکت اور وزیر اعظم کی شرکت

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

15 فروری کو وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کینسر کے عارضے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ 

نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا تھا اور وہ وزیراعظم کے دوست بھی تھے۔ 

تحریک انصاف کے مرحوم رہنما نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ 

فاتحہ خوانی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ قریبی ساتھی کے انتقال پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر دھچکا لگا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 10 بانی ارکان میں سے ایک اور سب سے وفادار تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدو جہد میں نعیم الحق ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہر طرح پارٹی کی مدد کی۔

مزید خبریں :