Time 18 فروری ، 2020
دنیا

کورونا: چین میں ہلاکتیں 1800 سے تجاوز، ووہان اسپتال کے ڈائریکٹر بھی چل بسے

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی جب کہ ووہان اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس سے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبئی میں مزید 93 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہوگئی۔

جب کہ ووہان کے اسپتال میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔

چینی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1886 کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں زیادہ تر کا تعلق ہوبئی سے ہے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔

جنوری سے پہلی مرتبہ چین کے مرکزی شہروں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق 30 جنوری سے ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے نیچے نہیں تھے اور اس دوران 11 فروری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی تھی۔

چینی حکام کا کہنا ہےکہ کیسز کی تعداد میں کمی اس بات کی علامت ہےکہ انتظامیہ نے وائرس کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

جاپان کا ایچ آئی وی کا طریقہ علاج استعمال کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پولیس نے وائرس کے معاملے پر چینی صدر کو نشانے بنانے والے ایک مفرور سرگرم شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں جاپان نے اعلان کیا ہےکہ وہ جلد کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجرباتی بنیادوں پر ایچ آئی وی کا طریقہ علاج استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :