Time 16 فروری ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے چین میں کورونا وائرس کے خوف سے بند دفتر دوبارہ کھول دیا

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس کے باعث چین میں بند دفاتر دوبارہ کھولنا شروع کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے شنگھائی میں دوبارہ کھولے جانے والے اسٹور میں کام کے اوقات کو محدود کر دیا ہے۔

امریکی کمپنی ایپل نے چین کے شہر بیجنگ میں بھی 14 فروری سے اپنے چند بند ریٹیل اسٹورز کو دوبار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث کیا گیا تھا۔

چین کے قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے 1600 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ چین کے صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی تصدیق دنیا کے 25 ممالک ہو چکی ہے جب کہ چین سے باہر ہانگ کانگ، فلپائن، جاپان اور فرانس میں بھی وائرس سے ہلاکت کا کیس سامنے آ چکا ہے۔

مزید خبریں :