Geo News
Geo News

پاکستان
25 اگست ، 2012

مسلک کی بنیا د پر معصوم شہریوں کا خون نہ بہا یا جائے، الطاف حسین

مسلک کی بنیا د پر معصوم شہریوں کا خون نہ بہا یا جائے، الطاف حسین

کراچی … ایم کیو ایم کے قا ئد الطا ف حسین کا کہنا ہے کہ معصوم انسانوں کا قتل کسی بھی شکل میں ہو وہ اس کے خلاف ہیں، کسی ایک مخصوص مسلک سے تعلق کی بنیا د پر معصوم و بے گنا ہ شہریوں کا خون نہ بہا یا جائے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ممتا ز عالم آغا راحت الحسینی سے فون پر گفتگو کرتے ہو ئے متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ملک میں فقہ اور مسلک کی بنیاد پر معصوم انسانوں کا قتل عام نہ ہو اوراس کیلئے وہ نتائج کی پر واہ کئے بغیر آواز بلند کر تے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک مخصوص مسلک سے تعلق کی بنیا د پر معصوم و بے گنا ہ شہریوں کا خون نہ بہا یا جائے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے بے گناہ مقتولین کے لو احقین کے غم میں برا بر کے شریک ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید خبریں :