21 فروری ، 2020
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) بورڈ نے ماہانہ پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی۔
12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اب ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ای او بی آئی بورڈ کی منظوری کے بعد ماہانہ پنشن 8500 روپے ہوگئی ہے جس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اِس وقت ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6500 روپے ہے، موجودہ حکومت پہلے ہی ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 1250 روپے کا اضافہ کرچکی ہے، جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پنشنرز کی ماہانہ پنشن 5 ہزار 250 روپے تھی۔